تحصیل کچہری ملک وال کے احاطہ میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سی50سالہ شخص جاں بحق

منگل 26 جون 2018 20:47

منڈی بہاالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) منڈی بہاالدین کی تحصیل کچہری ملک وال کے احاطہ میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ ،مقدمہ پیشی پر آیا 50سالہ شخص فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کیمطابق منڈی بہاالدین کی تحصیل ملک وال میں صبح کے وقت نواحی موضع میانہ گوندل کا رہائشی 50سالہ بلال مقدمہ قتل کی تاریخ پیشی بھگتنے کیلئے کیلئے ملک وال کچہری آیا ہوا تھا کہ کمرہ عدالت کے باہر مخالف پارٹی نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا فائرنگ پر احاطہ عدالت میں بھگدڑ مچ گئی تاہم پولیس نے ملزم احسان اللہ سکنہ ہیڈ فقیریاں کو موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق مقتول قتل کے دو مختلف مقدمات میں ضمانت پر تھا جس کا ملزم پارٹی کا شدید رنج تھا تاہم احاطہ کچہری میں مسلح شخص کا داخل ہو نا اور اندھا دھند فائرنگ کرنا پولیس کے سیکورٹی نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے پولیس تھانہ ملک وال نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ملک وال روانہ کر دی ہے ۔