خانواہن سے 50 سالہ شخص پراسرار طور پرلاپتہ پو گیا

منگل 26 جون 2018 20:47

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) خانواہن سے 50 سالہ شخص پراسرار طور پرلاپتہ، تعاون نہ کرنے پر ورثا کاخانواہن پولیس کے خلاف احتجاج۔

(جاری ہے)

خانواہن کے گاؤں ٹنڈوگل شاہ کا رہائشی 50 سالہ فیض محمد مرکھن پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا موبائل فون بھی بند ہے خانواہن پولیس نے این سی داخل کرلی 6 بچوں کے والد فیض محمد کی پراسرار گمشدگی اور خانواہن پولیس کی جانب سے تعاون نہ کیے جانے کیخلاف بیٹے علی گوہر مرکھن نے پریس کلب محراب پور پر احتجاج کیا علی گوہر مرکھن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا والد گزشتہ 5 دن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے پولیس میں رپورٹ بھی کروائی گئی ہے مگر پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی تمام خاندان والے پریشان ہیں ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا بھی نہیں تھااور نہ ہی کسی سیاسی تنظیم سے وابستگی جو کسی پر شک ہو میرا والد مزدوری کرکے ہمارا پیٹ پالتا تھاپانچ دن پہلے بھی والد گھر کے کام سے موٹرسائیکل پر شہر گیا تھا اسکے بعد واپس نہ آیاچیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں میرے والد فیض محمد مرکھن کو بازیاب کروایاجائے۔