فرنٹیئر کالونی میں پولیس کا کومبنگ آپریشن ، 10 مشکوک افراد کو حراست میںلے لیا گیا

منگل 26 جون 2018 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پیر اور منگل کی درمیا نی شب فرنٹیئر کالونی میں پولیس کا کومبنگ آپریشن داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر مکمل طور پر سیل کردیا اور کسی کو بھی علاقے سے باہر یا اندر جانے کی بالکل اجازت نہیں تھی ۔پولیس نے آپریشن کے دوران 10مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا جہاں پر پوچھ گچھ اور کرمنل ریکارڈ چیک کرنے کے بعد رہا کردیا ۔

ادھر ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1منشیات فروش کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی ۔ادھر زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اسماعیل نامی شخص زخمی ہوگیا ۔ایوب گوٹھ پولیس نے مقابلے کے بعد تین موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتا ر کرلیا جبکہ ملزمان کے دیگر تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان موٹر سائیکل لفٹر اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موٹر سائیکلیں ،موٹر سائیکل کے پارٹس اور ٹو ل باکس کی بھی برآمد ہوا ہے ۔ادھر شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ مار کررہا تھا ملزم ماضی میں بھی قتل اور ڈکیتی کی وارداتیں کرچکا ہے ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔#