اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا،میاں شہباز شریف

قائد اعظم نے اقلیتوں کے حقوق کی گارنٹی دی تھی جو قائم ہے، پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے،اقلیتی برادری کی تقریب سے خطاب

منگل 26 جون 2018 20:49

اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا،میاں شہباز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا، میاں نواز شریف نے ہندو مذہبی تہوار میں شرکت کر کے مذہبی رواداری کی بنیاد رکھی، منگل کوکراچی کے مقامی ہوٹل میں اقلیتی برادریوں سے متعلق تقریب منعقد کی گئی جس میں اقلیتوں کے وفد میں تمام مذاہب کے سیاسی و مذہبی رہنما شریک ہوئے، تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان ہم سب کا ہے ہم سب نے مل کر اس کی تعمیر و ترقی کی جدو جہد کرنی ہے، قائد اعظم نے اقلیتوں کے حقوق کی گارنٹی دی تھی جو قائم ہے شہباز شریف نے کہا کہ اقلیتوں کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کیلئے دعائوں پر شکر گزار ہیں، تمام مذاہب انسانیت کا پیغام دیتے ہیں، پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیتا ہے، پاکستان مسلم لیگ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ہندو نمائندوں کو وزیر بنایا، میاں نواز شریف نے ہندو مذہبی تہوار میں شرکت کر کے مذہبی رواداری کی بنیاد رکھی.اقلیتوں کی جانب سے مسلم لیگ کے کردار کی تعریف اور حمایت کا اعلان کیا گیا، سکھ رہنماوں نے بابا گورونانک کے جنم دن پر پنجاب حکومت کی چھٹی کا اعلان خوش آئند قرار دیا ، سکھوں کی جانب سے میاں شہباز شریف کو سروپا اور گولڈن ٹمپل کے ماڈل کا تحفہ بھی دیا گیا.بعدازاں شہباز شریف خواتین بزنس پروفیشنلز اور ینگ پروفیشنلز کے وفد سے بھی ملاقات کی، وفد میں خواتین چیمبر کی صدر اور دیگر کاروباری حضرات نے شریک ہوئے، کراچی میں امن کی بحالی پر کاروباری طبقے نے مسلم لیگ کا شکریہ ادا کیا�

(جاری ہے)

#