Live Updates

تحریک انصاف نے خلائی مخلوق کو ٹکٹ جاری کردیا

پی پی 275 مظفر گڑھ میں ظفر مشتاق لغاری کو ٹکٹ جاری کیا ہے اس نام کا کوئی بندہ ہی نہیں ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 19:49

تحریک انصاف نے خلائی مخلوق کو ٹکٹ جاری کردیا
مظفر گڑھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08 جون 2018ء) :تحریک انصاف نے خلائی مخلوق کو ٹکٹ جاری کردیا۔ پی پی 275 مظفر گڑھ میں ظفر مشتاق لغاری کو ٹکٹ جاری کیا ہے اس نام کا کوئی بندہ ہی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھرسے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا تھا ۔ تمام انتخابی حلقوں کا فیصلہ ہو چکا ہے اور امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں ،اس موقع پر بھی پاکستان تحریک انصاف نے غلطیاں کرنے اور یو ٹرن لینے کی روایت کو نہیں چھوڑا۔

اس سلسلے میں جو سب سے بڑی غلطی سامنے آئی وہ یہ تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے بغیر پوچھے ہی نازیہ راحیل کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ جاری کر دیا۔نازیہ راحیل نہ تو پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور نہ ہی انہوں نے ٹکٹ کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا تھا لیکن آج جب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی تو اس میں نازیہ راحیل کا نام بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خلائی مخلوق کو ٹکٹ جاری کر دیا۔پی ٹی آئی نے پی پی 275 مظفر گڑھ میں ظفر مشتاق لغاری کو ٹکٹ جاری کیا ہے اس نام کا کوئی بندہ ہی نہیں ہے اور نہ ہی کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں.
اس حلقے میں پی ٹی آئی کا بند ہ جعفر مشتاق لغاری ہے لیکن اس نے بھی کاغزات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ ٹکٹ کیسے جاری کیا گیا ؟ جو ایک پی ٹی آئی کےلیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات