صدر ممنون کی ہدایت پر ایوان صدر میں نماز استسقا ء ادا، خشک سالی کے خاتمے اور ابرِ رحمت کے نزول کیلئے خصوصی دعا ئیں

منگل 26 جون 2018 20:52

صدر ممنون  کی ہدایت پر ایوان صدر میں نماز استسقا ء ادا،  خشک سالی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین کی ہدایت پر منگل کو ایوان صدر میں نماز استسقا کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے عملے نے نماز استسقا میں شرکت کی اور اللہ تعالی کے حضور خشک سالی کے خاتمے اور ابرِ رحمت کے نزول کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ بارش کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریکیونکہ پانی کی کمی کی وجہ سے ملکی آبی وسائل میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔