تحریک انصاف نے پی ٹی ایم سے انتخابی اتحاد سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

منگل جون 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی ایم سے انتخابی اتحاد سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو انتخابی اتحاد کا تاثر دینا مناسب نہیں،،فاٹا میں ایک نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو پی ٹی ایم سے انتخابی اتحاد کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اتحاد کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم سے انتخابی اتحاد کی اطلاعات درست نہیں۔۔فاٹا میں ایک نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو انتخابی اتحاد کا تاثر دینا مناسب نہیں۔