شہباز شریف کی گورنر سندھ کے گھر جاکر ان کے بھائی طارق عمر کی وفات پر تعزیت

منگل 26 جون 2018 20:52

شہباز شریف کی گورنر سندھ کے گھر جاکر ان کے بھائی طارق عمر کی وفات پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف گورنر سندھ محمد زبیر عمر کے بھائی طارق عمر کی وفات پر تعزیت کیلئے انکے گھر پہنچ گئے اور انکے کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ منگل کو محمد شہبازشریف گورنر سندھ زبیر عمر کے بھائی طارق عمر کے گھر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے طارق عمر کی وفات پر تعزیت کی اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی، لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔ شہباز شریف کی آمد پر لیگی کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی جس پر مرحوم طارق عمر کی بیٹی گھر سے باہر آگئیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کا انتقال ہوا ہے اور آپ لوگ نعرے لگارہے ہیں۔ طارق عمر کی بیٹی نے کارکنوں کو نعرے لگانے سے روک دیا۔