Live Updates

نواز شریف کوپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا نے کی سزا دی جارہی ہے، کل ہم جہاں جلسہ کر کے نکلتے ہیں ہم پر نیب میں نیا مقدمہ بنا دیا جاتا ہے،ہمار احتسا ب کر نیوالوں کا اپنا احتساب ہونا چاہیے،ہماری ماں جلد اپنے پاں پر چل کر پاکستان آئیگی سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدر کا منڈی بہائوالدین میں ورکرز کنونشن کے موقع پر کارکنوں سے خطاب

منگل 26 جون 2018 20:55

نواز شریف کوپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا نے کی سزا دی جارہی ہے، کل ہم ..
منڈی بہائوالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگایا اس وجہ سے اس کو سزا دی جارہی ہے آج ہم جہاں جلسہ کر کے نکلتے ہیں ہم پر نیب میں نیا مقدمہ بنا دیا جاتا ہے،ہمار احتسا ب کر نیوالوں کا اپنا احتساب ہونا چاہیے،ہماری ماں جلد اپنے پاں پر چل کر پاکستان آئیگی سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو منڈی بہائوالدین میں ورکرز کنونشن کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے انہوںنے کہا کہ تاریخ کے اوراق اٹھائے جائیں تو ہم 1971 کی جنگ ہارے نہیں تھے بلکہ ہمارا نظام ہارا تھا اس وقت جمہوریت نہیں آمریت تھی یحی خان نشہ میں دھت تھا اسکو پتہ نہیں کہ باہر کیا ہو رہا ہے آج بھی لوگ تکبر میں ہیں انکو یہ خبر نہیں کہ ووٹ کی طاقت سے آنیوالوں کو ووٹ کی طاقت سے ہی گھر بھیجا جاسکتا ہے ،نواز شریف نے اپنی کشتیاں جلادی ہیں اپنے لئے نہیں22کروڑ عوام اور ملک پاکستان کیلئے آج یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سیاستدان کرپٹ ہو تے ہیں ان کے پاس بجٹ کا صرف 5فیصد ہو تا ہے سیاستدان کرپشن کہاں سے کریں گے سیاستدان عوام کی رائے لیتا ہے تب جا کر منتخب ہو تا ہے وہ گھر میں کیری ڈبہ پر آکر ریٹائرمنٹ پر ارب پتی نہیں بنتا ایک جج اٹھ کر لکھتا ہے کہ نواز شریف کرپٹ ہے ہم جہاں جا کر کسی جلسہ میں تقریر کرتے ہیں تو اگلے دن نیب ایک نیا کیس ٹھوک دیتی ہے ہم 6 ،6 گھنٹے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوتے رہے ہمارا احتساب کرنے والوں کا اپنا بھی احتساب ہونا چاہیئے انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم قوم کے بچوں کو کنٹینرز پر نہیں کھڑا کرتے عمران خان دھرنے کی سیاست کرتا ہے اور ہم نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،ہمارا رابطہ اپنے رب اور عمران خان کا اپنے ایمپائر کیساتھ ہے دیکھتے ہیں کہ کون جیتتا ہے انہوں نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو 25 جولائی کو منہ کی کھانی پڑے گی عوام 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر یہ ثابت کردیں گے کہ وہ نواز شریف کو ہی وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات