ْٹرائی اینگولر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز ، قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا

منگل 26 جون 2018 20:55

ْٹرائی اینگولر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز ، قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ..
لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ٹرائی اینگولر ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا تاہم کھلاڑیوں نے منگل کے روز قذافی سٹیڈیم میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں صرف فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا اور بیٹنگ بولنگ کی پریکٹس نہ کی ۔کیمپ کا بدھ کو آخری روز ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :