الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی اداروں و نمائندوں کی عام انتخابات میں شمولیت و معاونت پر پابندی عائد کر دی

منگل 26 جون 2018 20:55

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) محکمہ بلدیات کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر فوری طور پرایکٹ2017ء کے سیکشن233 کے تحت کوڈ آف کنڈکٹ برائے الیکشن قومی و صوبائی اسمبلی برائے 2018کے نو ٹیفیکیشن کے تحت صوبہ بھر کے تمام با حیثیت مئیر،ڈپٹی مئیر،چیئر مین،ڈپٹی چیئر مین میٹرو پولیٹن کار پو ریشن،ڈسٹرکٹ کونسل،میو نسپل کار پو ریشن، میو نسپل کمیٹی،یونین کونسل کو کسی طور بھی انتخابی مہم میں شمو لیت ومعا ونت کی مما نعت ہو گی ۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق زیر دفعہ4 آف پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ء کے تحت عام انتخابات2018ء میں کسی بھی طور پر انہیں انتخابی مہم کا حصہ بننے نہیں دیا جائے گا بصورت دیگر کسی بھی شکایت پر ایسے افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔