سی ای او ریلویزنے سمر سپیشل وکیشن ٹرینوں کو اگلے ماہ جولائی میں چلانے کی منظوری دیدی

منگل 26 جون 2018 20:55

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویزمحمدآفتاب اکبر نے سمر سپیشل وکیشن ٹرینوں کو اگلے ماہ جولائی کی دس تاریخ تک چلانے کی منظوری دے دی ہے، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی کی ہدایت پر کراچی اور راولپنڈی کے درمیان سمر وکیشن ٹرین کا نیا شیڈول جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافی رش کے پیش ِ نظر چلائی جانے والی سمروکیشن سپیشل ٹرینیں اب کراچی سے 2جولائی ، 6جولائی ، 10جولائی کی رات 8بجے راولپنڈی کے لیے چلائی جائیں گی جبکہ راولپنڈی سے 4جولائی اور 8جولائی کویہ ٹرینیں دوپہر اڑھائی بجے کراچی روانہ کی جائیں گی، ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمیدرازی نے کہا ہے کہ سمر وکیشن سپیشل ٹرینوں کی بکنگ ریلوے ویب سائیٹ www.pakrail.gov.pkریلوے موبائل ایپ اور بااختیار موبائل کمپنیوں اور بنکوں کی آئوٹ لیٹس سے کروائی جاسکتی ہے، یہ خصوصی ٹرینیں حیدرآباد ، روہڑی ، خان پور، بہاولپور ، خانیوال ، ساہیوال ، اوکاڑہ ، رائے ونڈ ، لاہور ، گوجرانوالہ ، وزیر آباد ، گجرات ، لالہ موسیٰ اور جہلم کے شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرے گی،اس سے قبل سمروکیشن سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان 30جون 2018 تک کے لیے کیاگیاتھا�

(جاری ہے)