نگران کابینہ میں بزنس کمیونٹی سے وابسطہ شخصیات کی موجودگی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ایک بڑا موقع ہے ، سردار تنویر الیاس خان

منگل 26 جون 2018 20:55

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر زراعت ،خوراک ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ حالیہ نگران کابینہ میں چیمبرکے اراکین اور بزنس کمیونٹی سے وابسطہ شخصیات کی بڑی تعداد کی موجودگی ملک میں بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ایک بڑی اور اہم اپرچیونٹی ہے ، نگران کابینہ میں موجود تقریباًً تمام شخصیات کسی نہ کسی طرح چیمبرز کا فعال اور نمایا ں حصہ رہی ہیں اور پاکستان میں بزنس کمیونٹی کودرپیش مسائل اور چیلنجز کا ان سے بہتر اندازہ کوئی نہیں کر سکتا ، انہوں نے مزیدکہا کہ وزارت زراعت ، خوراک اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے متعلقہ امور میں بزنس کمیونٹی کو جو بھی معاونت اور سر پرستی درکار ہو گی فراہم کی جائیگی ،بزنس کمیونٹی کیلئے ہماری منسٹری کے دروازے کھلے ہیں، منسٹری میں فنڈنگ اور مینجمنٹ سے متعلق تمام امور اور مسائل کو ترجیحی بنیاد پر دیکھا جائیگا، سردار تنویر الیاس خان نے دیگر نگران صوبائی وزراء ، لاہور چیمبرز آف کامرس کے عہدیداروں اور دیگر شہروں سے چیمبرز کے نمائندوںسے ملاقات کی، انہوں نے چیمبر انتظامیہ کاچیمبر کے دورے کی دعوت پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :