میانی صاحب قبرستان میں ابتک271 غیر قانونی احاطوں کو مسمار کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 26 جون 2018 20:55

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے میانی صاحب قبرستان میں غیر قانونی احاطوں کو بھاری مشینری کے ساتھ مسمار کرنے کا سلسلہ جاری، آپریشن کے دوران اب تک میانی صاحب قبرستان میں 271 احاطوں کو مسمار کردیا گیا ،ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی صبح سے لیکر شام تک خود موقع پر میانی صاحب قبرستان میں آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے بتایا کہ اب تک 60فیصد آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے اور271احاطوں کو قبرستان سے مسمار کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسمار کئے گئے احاطوں کے ملبہ کوآپریشن کے ساتھ ہی اٹھایا جارہا ہے اور سپیشل ٹیمیں ملبہ کو قبرستان سے ہٹا رہی ہیں۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ قبرستا ن میں موجود ایک بھی غیر قانونی احاطہ کی مسماری تک بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :