مصری گول کیپر عصام الحضری نے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں معمر ترین فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

عصا م الحضری سعودی عرب کے خلاف میچ کے لیے جب میدان میں اترے تو ان کی عمر 45سال 161دن تھی

منگل 26 جون 2018 20:59

مصری گول کیپر عصام الحضری نے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں معمر ترین فٹبالر ..
ْماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) مصری گول کیپر عصام الحضری نے فٹبال کے عالمی کپ کی تاریخ میں معمر ترین فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں جہاں چھوٹی ٹیمیں غیرمعمولی کارکردگی دکھا رہی ہیں وہیں متعدد نئے ریکارڈز بھی قائم ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عالمی کپ کے گروپ اے کے میچ میں مصری گول کیپر عصام الحضری بھی ایک انوکھا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

عصام الحضری سعودی عرب کے خلاف میچ کے لیے جب میدان میں اترے تو ان کی عمر 45سال 161دن تھی اس طرح انہوں نے عالمی کپ کی تاریخ میں معمر ترین فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز کولمبیا کے گول کیپرفیئرڈ مونڈراگون کے پاس تھا جب وہ 2014میں برازیل میں ہونے والے عالمی کپ میں جاپان کے خلاف میدان میں اترے تو ان کی عمر 43سال اور 3دن تھی۔