شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بولر بننے کیلئے پرعزم

بیٹنگ میں بھی ٹیم کیلئے کارآمد ثابت ہونے کی کوشش کرتا ہوں، زمبابوے میں فلیٹ وکٹوں پر بہترین پرفارمنس دوں گا،کوشش ہوگی کہ زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے رینکنگ میں ٹاپ پر جگہ بنائوں،شاداب خان

منگل جون 20:59

شاداب خان ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بولر بننے کیلئے پرعزم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون بننے کا عزم کرلیا۔قذافی سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ٹیم میں بطور آل راونڈر انتخاب ہوا، بیٹنگ میں بھی ٹیم کیلیے کارآمد ثابت ہونے کی کوشش کرتا ہوں، زمبابوے میں فلیٹ وکٹوں پر بہترین پرفارمنس دوں گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ راشد خان بہت اچھے بولر ہیں، کوشش ہوگی کہ زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے رینکنگ میں ٹاپ پر جگہ بناں جب کہ یاسر شاہ میرے سینئر ہیں، ٹیسٹ میں پاکستان کی فتوحات میں ان کا اہم کردار رہا ہے، دعا ہے ون ڈے میچز میں بھی وہ بہترین پرفارمنس دیں اور مین آف دی سیریز ہوں۔

متعلقہ عنوان :