برج ٹائون ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 5وکٹیں ، سری لنکا کو63رنز درکار

سری لنکا نے 144رنز ہدف کے تعاقب مین اپنی دوسری اننگز میں5وکٹوں کے نقصان پر 81رنز بنا لئے

منگل جون 20:59

برج ٹائون ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 5وکٹیں ..
برج ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان برج ٹائون، بارباڈوس میں جاری ڈے اینڈ نائٹ تیسرا اور آخری ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا، ہوم ٹیم کو جیت کے لیے 5وکٹیں جبکہ سری لنکا کو سیریز بچانے کیلئے مزید 63رنز درکار ہیں۔برج ٹاون میں ٹیسٹ کے تیسرے دن ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگز میں 93رنز پر ڈھیر ہو گئی، کیمار روچ 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ لنکن بولرز کی جانب سے لکمل اور راجیتھا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

(جاری ہے)

پہلی اننگز کے 50رنز کے خسارے کے باعث سری لنکا کو جیت کیلئے 144رنز کا ہدف ملا لیکن پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور اس کے 5بیٹسمین 81رنز پر پویلین لوٹ گئے اور کالی آندھی بولرز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر نے 4اور کیمار روچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔لنکن ٹیم کے بیٹسمین کوشل مینڈس25اور دلروان پریرا ایک رن پر نہ قابل شکست ہیں جو( آج)بدھ کو چوتھے روز ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز کریں گے اور میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ کالی آندھی ٹیم جلد از جلد وکٹیں نکالنے کے حصول میں ہوگی تاکہ وہ سیریز 2-0سے اپنے نام کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :