انڈر 18اور انڈر 21سنوکر ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری

تین رکنی قومی ٹیم انڈر 21 عالمی کپ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑنے کے لیے پر عزم

منگل 26 جون 2018 21:03

انڈر 18اور انڈر 21سنوکر ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستانی کیوئسٹ نسیم اختر نے انڈر 18سنوکر ورلڈکپ میں ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیاری شروع کردی، تین رکنی قومی ٹیم انڈر 21 عالمی کپ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑنے کے لیے پر عزم ہے۔انڈر 18اور انڈر21سنوکر ورلڈ کپ کے لیے قومی سنوکر ٹیم کی کراچی میں بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

2 جولائی سے چائنا میں شروع ہونے والے عالمی کپ میں پاکستان کی 3رکنی ٹیم اپنے جوہر دکھائے گی۔

انڈر 18ایونٹ میں نسیم اختر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے۔قومی ٹیم کیمپ کمانڈر نوید کپاڈیہ کی نگرانی میں کراچی میں سخت ٹریننگ کر رہی ہے۔ لاہور کے کھلاڑی پہلی بار انٹرنیشنل ایونٹ میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کا تربیتی کیمپ 29جون تک جاری رہے گا، جس کے بعد قومی ٹیم چائنا کے لیے اڑان بھرے گی۔