میونسپل کمیٹی چنیوٹ عوامی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام

منگل جون 21:03

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء)میونسپل کمیٹی چنیوٹ عوامی مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ضلعی متعلقہ افسران اور میونسپل کمیٹی کی مبینہ غفلت کے باعث چنیوٹ میں تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ لیے۔بازار سکڑ گئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ضلعی افسران کاروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چنیوٹ اور دیگر متعلقہ افسران کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے شہری مسائل حد سے تجاوز کر گئے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث ضلع چنیوٹ کی تما م شاہرات اور ان کے فٹ پاتھوں پر تجاوزات مافیا قابض ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں شہری شدید مشکلات کے ساتھ ساتھ پید ل چلنے سے بھی محروم ہو کر رہے گئے ہیں۔جبکہ تجاوزات مافیاء کی وجہ سے چنیوٹ شہر کے تمام بازار سکڑ گئے ہیں اور شہر کا حسن بھی تباہ و برباد کر دیا گیا ہے اور اس مافیا نے اندون شہر کے تمام بازاروں کے دونوں اطراف پر قبضہ جما رکھا ہے جس پر کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کی جارہی ہے شہر ی حلقوں نے ڈی سی چنیوٹ سے اس مافیا کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔