گورنر پنجاب کابری امام کے سجادہ نشین مخدوم عباس رضا شاہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

منگل 26 جون 2018 21:03

گورنر پنجاب کابری امام کے سجادہ نشین مخدوم عباس رضا شاہ کی وفات پر گہرے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے آستانہ عالیہ لال شاہ اور بری امام کے سجادہ نشین مخدوم عباس رضا شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا۔انہوں نے کہامخدوم عباس رضا شاہ انتہائی شفیق اور مہربان انسان تھے۔

(جاری ہے)

گورنرنے کہا کہ مرحوم نے اپنی تمام زندگی اتحاد بین المسلمین ، مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا پیغام عام کیا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔