عمران خان کا راولپنڈی کی ایپلٹ ٹریبونل کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ
این اے 53 کی ایپلٹ ٹریبونل کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ کو کل طلب کیا گیا تھا
محمد علی منگل 26 جون 2018 19:57
(جاری ہے)
جس زمین کی قیمت 2005ء میں زمین کی قیمت 4 کروڑ 35 لاکھ روپے تھی اب اس زمین کی قیمت اب ایک ارب ہونی چاہیے تھی۔
جسٹس محسن نے سوال کیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ زمین کی ویلیو کم ہوگئی ہے؟ جس پروکیل جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ زمین کی مالیت کم کیسے کی گئی، آپ کوبہتر پتا ہے۔ جان بوجھ کرحقائق چھپائے گئے۔ صادق اور امین ڈکلیئر کردیا جائے تو کیا ہمیشہ رہے گا؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل عمران خان سے پوچھا کہ کیا عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ظاہرکی ہے؟ کیا آپ کے پاس کوئی تصدیق شدہ کاغذات ہیں؟ وکیل بابر اعوان نے دلائل دیے کہ اس سے متعلق کوئی تصدیق شدہ کاغذ نہیں ہیں۔ جس پرجسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ میرے پاس تصدیق شدہ کاغذات نہیں۔ میرے پاس فوٹوکاپیاں ہیں۔ وکیل بابر اعوان نے مزید دلائل دیے کہ پاکستان میں کوئی بھی کاغذات باقاعدہ طریقہ کارکے مطابق منگوائے جاتے ہیں۔ امریکی عدالت کے فیصلے میں بچی کی والدہ اورخالہ کا نام لکھا ہے۔ مخالفین کے دیے گئے کاغذات اور ثبوت کوڑا ہیں۔ عمران خان کا توکہیں نام نہیں لکھا،یہ عمران عمران کہہ رہے ہیں۔ ساڑھے 26 سال کی لڑکی ہے وہ ابا نہیں کہہ رہی،محلے والے کہہ رہے ہیں۔اس لڑکی کو اپنے والد کا نام تو پتا ہونا چاہیے۔ اس نے اپنے نام کے آگے “خان ‘‘نہیں لکھا اور نہ ہی “چودھری ‘‘ لکھا ہے۔ بابر اعوان کے دلا ئل پردرخواست گزار کے وکیل شیخ احسن الدین نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے ان سے امید تھی ایسا کچھ ضرور کہیں گے۔ اگر آیندہ کہا تو اسے پرسنل لیں گے۔جس پربابراعوان نے دلائل دیے کہ لاہورمیں لکھے گئے حلف نامے میں کون عمران خان ہے نہیں پتا۔ یہ حلف نامہ لگتا ہے سیتا بلیک نے لکھا ہے۔ ایپلٹ ٹریبونل جج جسٹس محسن اخترکیانی نے عمران خان کوکل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں کلاس ”این“ خالی چھوڑی ہے۔عمران خان کل 11بجے ذاتی حیثیت میں خود آکر شق ”این“ فل کریں۔عمران خان بنی گالہ اراضی سے متعلق خود آکر بتائیں۔عدالت نے ایف بی آرحکام کوبھی عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس محسن اختر کیانی نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے عمران خان نے بھی ردعمل دیا ہے۔ عمران خان نے کل راولپنڈی کی ایپلٹ ٹریبونل کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کی جگہ ان کے وکیل بابر اعوان ایپلٹ ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.