وفاقی حکومت نے اعلیٰ بیوروکریسی کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

ارشد مرزا سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اور سردار احمد نواز سکھیرا سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفشنل ٹریننگ ڈویژن تعینات

منگل 26 جون 2018 21:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) وفاقی حکومت نے اعلی بیوروکریسی کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے آفیسر ارشد مرزا کو سیکرٹری داخلہ سے تبدیل کر کے سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات ڈویژن،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے آفیسر سردار احمد نواز سکھیرا کو سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات سے تبدیل کر کے سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفشنل ٹریننگ ڈویژن ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے آفیسر معروف افضل کو سیکرٹری صنعت و پیداوار ،پولیس گروپ کے گریڈ 20کے آفیسر سکواڈرن لیڈر (ر) محمد اقبال کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،پولیس سروس گروپ کے گریڈ 20کے آفیسر صابر احمد کو آئی جی گلگت بلتستان سے تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،پولیس سروس گروپ کے گریڈ 21کے آفیسر ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کو ممبر نیکٹا ،پولیس سروس گروپ کے گریڈ 21کے آفیسر ثناء اللہ عباسی کو آئی جی گلگت بلتستان ،ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 22کی آفیسر رخسانہ یاسمین کو سیکرٹری شماریات سے تبدیل کر کے چیئرمین ایف بی آر، پولیس سروس کے گریڈ 22کے آفیسر کیپٹن (ر) عارف نواز خان کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول،سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22کے آفیسر محمد ایوب شیخ کو سیکرٹری امور کشمیر،گلگت بلتستان اور ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 22کے آفیسر طارق محمود پاشا کو چیئرمین ایف بی آر سے تبدیل کر کے سیکرٹری شماریات ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔