صدر مملکت ممنون حسین کی ہدایت پر ایوان صدر میں نماز استسقاء کا خصوصی اہتمام

منگل 26 جون 2018 21:06

صدر مملکت ممنون حسین کی ہدایت پر ایوان صدر میں نماز استسقاء کا خصوصی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین کی ہدایت پر منگل کو ایوان صدر میں نماز استسقاء کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے عملہ نے نماز استسقاء میں شرکت کی اور اللہ تعالی کے حضور خشک سالی کے خاتمہ اور ابرِ رحمت کے نزول کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ بارش کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کرے کیونکہ پانی کی کمی کی وجہ سے ملکی آبی وسائل میں مسلسل کمی آرہی ہے جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔