Live Updates

تحریک انصاف نے انتخابات میں پولنگ کے اوقات میں توسیع کے لئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط ارسال کر دیا

منگل 26 جون 2018 21:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں پولنگ کے اوقات میں توسیع کے لئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط ارسال کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے خط میں تحریر کیا ہے کہ ملک میں گرمی کی شدید لہر پائی جاتی ہے اور انتخابات میں پولنگ کا وقت شام پانچ بجے تک محدود کیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ دن 12 بجے سے شام 4 بجے شام تک گرمی عروج پر ہوتی ہے اور گرمی کی شدت میں لوگوں کا باہر نکلنا محال ہوتا ہے لہذا اس صورتحال کے پیش نظر پولنگ کا وقت رات 8 بجے تک کردیا جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات