عقیل کریم ڈھیڈھی کو میمن کمیونٹی کا رہبر اور رہنما تسلیم کرنے کا مطالبہ

منگل جون 21:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) عقیل کریم ڈھیڈھی کو میمن کمیونٹی کا رہبر اور رہنما تسلیم کیا جائے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ مطالبہ انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن (IMO)کی سالانہ عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرحیم جانو صدر آئی ایم او نے کیا جس میں آصف مجید نائب صدر آئی ایم او ((پاکستان چیپٹر)، اقبال آکبانی نائب صدر آئی ایم او(مڈل ایسٹ چیپٹر) بڑی تعداد میں آئی ایم او کے ممبران اور پاکستان بھر سے 65میمن جماعتوں کے عہدیداران اور آل پاکستان میمن فیڈریشن کے عہدیدار کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے آئندہ قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے الیکشن لڑنے والے امیدواران بھی شریک تھے۔

مقررین نے کہا کہ عقیل کریم ڈھیڈھی اور سراج قاسم تیلی ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مفادات میں کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر آئی ایم او عبد الرحیم جانو نے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ ایسے پڑھے لکھے اور سمجھدار لوگوں کو منتخب کیا جائے کہ جو حکومت میں آکر کچھ مثبت کام کر سکیں اور پاکستان کی موجو دہ صورتحال کو بہتری کی جانب لے جا سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایم او کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس مارچ 2019ء میں کولمبو سری لنکا میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے آئی ایم او کے ممبران شرکت کریں گے۔ آصف مجید نائب صدر آئی ایم او نے بتایا کہ آئی ایم او پاکستان چیپٹر میمن تاریخ اور میمن مردم شماری پر ایک کتاب چھاپ رہا ہے جس میں دنیا بھر کے میمن تجارتی اداروں کے ایڈریس ہوں گے۔