ٹی پی ایل انشورنس نے سیلف سروس موبائل ایپ متعارف کر ا دی

منگل جون 21:06

ٹی پی ایل انشورنس نے سیلف سروس موبائل ایپ متعارف کر ا دی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ٹی پی ایل انشورنس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ سیلف سروس موبائل ایپ متعارف کر ا دی ۔ایپ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ٹی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر،سید اطہر عباس نے کہا،’’یہ ایپ کسٹمرزکے لیے اپنی بیمہ کمپنیوں کے ساتھ معاملات کرنے کے طریقہ کو بدل دیتی ہے اور انہیں تمام معاملات کے لیے بے مثال سہولت فراہم کرتی ہے۔

بیمہ کروانا ہو یا کلیم جمع کرنا ، ہم نے پروسیس کو آسان اور تمام کسٹمرز کو خود پر انحصار کے قابل بنادیا ہے۔یہ محض آغاز ہے، ٹی پی ایل انشورنس سفر، صحت اور کارپوریٹ انشورنس سولوشنز کے حوالے سے کسٹمرز کو نیا تجربہ فراہم کرے گی۔۔موبائل ایپ استعمال کرنے والوں کوبیمے کا کلیم جمع کراتے وقت مخصوص ورکشاپ منتخب کرنے کے قابل بھی بناتی ہے جہاں کار کے مالکان اپنی بیمہ شدہ گاڑیوں کی مرمت کرانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں، عام افراد بھی، جو ٹی پی ایل کے کسٹمرز نہیں ہیں، اس ایپ کو استعمال کر تے ہوئے کارکے بیمے کے لیے کوٹیشن حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنی سہولت کے مطابق سروے مکمل کر کے کار کا بیمہ بھی خرید سکتے ہیں۔ٹی پی ایل اپنی نیکسٹ جنریشن موبائل ایپ کے لیے ایسی ایجادات پیش کرتی رہے گی جس میں استعمال کنندگان مرکزیت دی گئی ہو اور انہیں end-to-end ڈیجیٹل سولوشن کے فراہمی کے ساتھ بیمہ کے لیے ان کی تمام ضرورتوں کو پورا کیا گیا ہو۔ٹی پی ایل انشورنس ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے جو اینڈرائیڈ اور ایپل کے تمام استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :