سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے کمی

منگل 26 جون 2018 21:06

سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے کمی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں14ڈالرز کی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1256ڈالرز کی سطح پر رہی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںکمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت200روپے کمی سے 59400،دس گرام سونے کی قیمت 171روپے کمی سے 50926روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 780روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :