Live Updates

پی ٹی آئی ملک سے کر پشن لوٹ مار اور حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ،ظاہر شاہ طورو

منگل 26 جون 2018 21:08

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف پی کے 52 مردان کے اٴْمیدوار ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں ملک سے کر پشن لوٹ مار اور حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے کیلئے اپنی جدوجہد کرر ہے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے مسائل کو ختم کیا ہے انشاء اللہ 25 جولائی کو حکومت بنا کر پاکستان کے غیور عوام کی تقدیر بدلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 52 کا ضلعی ممبر اقتدار خان کی رہائش گاہ یونین کونسل روڑیا مردان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر این اے 21 اور پی کے 50 کے اٴْمیدواراورسابقہ وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے بھی خطاب کی۔ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابقہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوامیں مثالی حکومت کے ذریعے صوبے سے تھانہ پٹوارکلچر ختم کرکے عام آدمی کو انصاف گھر کی دہلیز پر مہیاء کیا۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں صحت ،تعلیم ،مال میں انقلابی تبدیلیاں لاکر رشوت اور کرپشن کی سوچ کوختم کردیا ہے جو پہلے عوامی جلسوں میں آنے سے ڈرتے تھے آج وہ کھلم کھلا جلسے کررہے ہیں جو آمن کی نشانی ہے انہوں نے کہا کہ امن، انصاف اور روزگار حکمرانوں کی نہیں پاکستان کے شہریوں اور غریبوں کی ضرورت ہے، حکمرانوں کی ترجیحات میں غریب عوام کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد غریب عوام کو ان کے حقوق کا شعور دلانا ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ سرمایہ داراورغریبوں کا خون چوس کر اقتدار کے مزے لوٹنے والے مزدور کی کمائی سے فائدہ اٹھائیں ہمیں یہ نظام قبول نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات