Live Updates

پی ٹی آئی کا مشن اداروں کو مضبوط بنانا ہے تاکہ کوئی کرپشن اور بدعنوانی کا سوچ بھی نہ سکے، ظاہر شاہ

منگل 26 جون 2018 21:08

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کی52مردان کے امیدوار ظاہر شاہ طورو نے کہاہے کہ 25 جولائی کو جیت تحریک انصاف کی ہوگی پی ٹی آئی کا مشن ملکی اداروں کو مضبوط بنانا ہے تاکہ کوئی کرپشن اور بدعنوانی کا سوچ بھی نہ سکے عوام نے تبدیلی کی ایک جھلک خیبرپختونخوا میں دیکھ لی ہے اور اب کے بارپورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

پی ٹی ائی کی سابقہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا میں قیام امن کیساتھ ساتھ عوامی فلاح کے اداروں صحت، تعلیم، پولیس اورپٹوارکے نظام کو ٹھیک کیا جس کی بدولت عوامی مسائل اسانی سے حل ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں یونین کونسل گلی باغ مسلم ا باد باڑی چم،محبت اباد،غلہ ڈھیر اور سوکئی میں گھر گھر مہم کے دوران خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقصد صرف اور اداروں کی سمت درست کرکے انہیں مضبوط بناکر پاکستا ن کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے پی ٹی آئی کا مشن شخصیات نہیں اداروں کو مضبوط بنانا ہے اگر ادارے مضبوط ہوںگے تو عوا م کے مسائل ا نکی دہلیز پر حل ہوںگے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو عوام گھروں سے نکل کر بلے پر مہر لگا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات