یارک پولیس کا سدرہ شریف سمیت دیگرعلاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،4ملزمان گرفتاراسلحہ برآمد

منگل 26 جون 2018 21:09

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) یارک پولیس نے سدرہ شریف سمیت دیگرعلاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 8میں سی4ملزمان گرفتارکرکے ان سے ایک پستول ، ایک بندوق ،ایک رائفل اوردرجنوں کارتوس برآمدکرلیے ،ناقص سیکورٹی پرتین افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیاگیاجب کہ اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یارک پولیس نے سدرہ شریف میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے ایک رائفل ، ایک بندوق ،ایک پستول اوردرجنوں کارتوس برآمدکرلیے۔ اسی طرح حساس مقامات کی ناقص سیکورٹی پرتین افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیاگیا جب کہ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ۔پولیس نے 8میں سے چارملزمان گرفتارکرلیے ۔

متعلقہ عنوان :