ہری پور،بغیرریڈنگ بجلی بل کی وجہ سے چھوہرکالونی کے صارفین سخت ذہنی اذیت میں مبتلا

منگل جون 21:09

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پیسکو نے مبینہ طورپربغیرریڈنگ بجلی بل ارسال کر کے چھوہرکالونی کے صارفین کو سخت ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا،دفتری عملہ کے عدم تعاون پر متاثرہ سارفین سراپااحتجاج،ایکسئین پیسکوسے فوری نوٹس لے کر متاثرہ صارفین کی دادرسی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

چھوہرکالونی کے متاثرہ صارفین نے بتایا کہ انھیں بغیرریڈنگ بل بھجے گئے ہیں جو موجودہ یونٹس سے لگہ نہیں کھاتے اورانھیں ٹھیک کروانے پیسکودفتر گئے تو ایس ڈی او موصوف نے تعاون کر کے بلوں کے پیچھے لکھ کر دیا مگر دفتری عملہ نے عدم تعاون کرتے ہوئے کسی قسم کاریلیف پہنچانے سے انکارکر دیا اورکہا کہ اب اگلے ماہ ٹھیک ہوں گے جس سے متاثرہ صارفین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اوران کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ صارفین کے بجلی بل دوگناہو جائیں گے جو صارفین پر بوجھ ہوں گے اس لیے پیسکو ایکسئین افسوس ناک صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ سارفین کی دادرسی کریں اوراصلاح و ریلیف کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :