Live Updates

منتخب ہوکر ضلع اورکزئی کی تقدیر بدل دونگا، جواد حسین

منگل 26 جون 2018 21:09

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) منتخب ہوکر ضلع اورکزئی کی تقدیر بدل دونگا عمران خان کی قیادت میں ضلع اورکزئی سے کرپشن اقرباء پروری کمیشن خوری کا خاتمہ کرونگا ضلع اورکزئی میں ترقیاتی کاموں کا جال بیچائونگا میں نے 2008کے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اس وقت پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ ن او ر پاکستان پیپلز پارٹی ختم ہو رہی ہیں واحد پاکستان تحریک انصاف ہے جس پر عوام اعتماد کرتے ہیں اور ہم نیا پاکستان بنائیں گے ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع اورکزئی حلقہ این اے 47سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار جواد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ میں نے 2008کے دور اقتدار میں ضلع اورکزئی میں جتنے ترقیاتی کام اور تعلیمی ادارے بنائے ہیں اس کی نسبت سے دیگر جتنے بھی عوامی نمائندے آئے ہیں انہوںنے کوئی کام نہیں کیاہے میں منتخب ہوکر عمران خان کی قیادت میں ضلع اورکزئی میں عوام کو تما م تر بنیادی سہولیات فراہم کرونگا جس طرح لوئر اورکزئی میں تعلیم کو عام کیاہے بڑے بڑے اور معیاری تعلیمی ادارے بنائے ہیں سڑکوں کا جال بچھایاہے اسی طرح اپر اورکزئی سنٹرل اورکزئی و تحصیل اسماعیل زئی و دیگر پسماندہ علاقوں میں زنانہ و مردانہ تعلیم عام کرونگا تعلیمی اداروں بنائونگا اس کے بعد گھر گھر پینے کا صاف پانی پہنچائونگا نئے صحت کے ادارے بنائونگا اور موجودہ تعلیم و صحت کے اداروں کو فعال کرونگا گھر گھر پینے کا صاف پانی پہنچائونگا اور ہر علاقے کو بجلی فراہم کرونگا انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی سے کرپشن کمیشن خوری اقرباء پروری کا خاتمہ کرونگا یکساں بنیادوں پر تمام قبائل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرونگا انہوںنے کہاکہ جس طرح پی ٹی آئی کے چیئر مین عمرا ن خان نے نیا پاکستان بنانے کا علان کیاہے ا س طرح میں ان کی قیادت میں نئے ضلع اورکزئی بنائونگا اورکزئی ضلع کو ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لائونگا انہوںنے کہاکہ میں نے اپنے دور میں لوئر اورکزئی میں 6ڈگری کالج بنائے ہیں اس کے برعکس دیگر عوامی نمائندوں نے ایک کالج بھی نہیں بنایاہے عوام مجھ پر اعتماد کریں میرے کوشش ہو گی کے ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہ پہنچے میرے دروازے بلا تفریق اورکزئی کے تمام قبائل کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات