پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچہرہ کنڈی اور اندرون سندھ کو کھنڈر بنا دیا ہے،مولانا محمد صالح اندھڑ

پی پی نے سندھ کی تعمیر و ترقی کے لئے آنے والے کروڑوں نہیں اربوں روپوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ،پی پی بھٹو کی جماعت نہیں زرادری لیگ بن چکی ہیں،متحدہ مجلس عمل سکھر کے رہنماؤں کا مشترکہ بیان

منگل جون 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل سکھر کے رہنماؤں مولانا محمد صالح اندھڑ اور حزب اللہ جھکرو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچہرہ کنڈی اور اندرون سندھ کو کھنڈر بنا دیا ہے،پی پی نے سندھ کی تعمیر و ترقی کے لئے آنے والے کروڑوں نہیں اربوں روپوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے سکھر سے قاری لیاقت علی مغل کے جاری کردہ بیان میں رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کے پی پی بھٹو کی جماعت نہیں زرادری لیگ بن چکی ہیں زرادری نے اربوں کروڑوں کی کرپشن کر کے ملک کی عوام کو بے وقوف بنایا ہے پی پی کی سابق اور موجودہ کرپشن نے پاکستان کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں سندھ کے عوام پینیکے صاف پانی،، تعلیم،،صحت جیسی دیگر بنیادی سہولیات سے محروم اور مسائل سے دوچار ہیں لیکن پی پی نمائندگان نے ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے گذشتہ دس سالوں وسائل کے باوجودمیں ان مسائل میں اضافہ کیا ہے سکھر کے شہری دریائے سندھ کے کنارے آباد ہونے کے باوجود پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں اور اورسکھر کے نمائندگان سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہے ہیں متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کاکہنا تھا کے ایم ایم اے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیاور ایم ایم اے نے سندھ کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے جامعہ پلان بنایا ہے۔

(جاری ہے)

2018کے انتخابات میں متحدہ مجلس عمل پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن بنکر ابھرے گی اور پی پی اپنی ناقص کارکردگی پر مکمل طور آؤٹ ہو جائیگی۔۔سندھ باب السلام ہے اور پاکستان کی عوام کی نظریں مذہبی جماعتوں کی طرف ہیں ایم ایم اے انشائ اللہ عوام کی طاقت سے ملک بھر میں کامیابی حاصل کریگی۔