سکھر، جی ڈی اے امیدوار مولوی آغا تیمور کی ڈگری جعلی ہے،امتیاز شیخ

منگل جون 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء)پی پی رہنما امتیاز شیخ نے اپیلٹ بئنچ سکھر کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے جی ڈی اے امیدوار مولوی آغا تیمور کی ڈگری جعلی ہے۔ میرے خلاف ارباب کے دور کا کیس تھا لیکن وہ ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

پی پی کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہیں، شکارپور میں شیخ ایاز یونیورسٹی اور آئی بی اے کالج قائم کئے ہیں شکارپور کا ڈرینیج سسٹم اب درست ہوچکا ہے روڈ راستے بنائے ہیں انشائ اللہ پی پی ملک بھر سے بھاری اکثیرت سے کامیابی حاصل کریگی اورمخالفین کو کوعبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔