سکھر،محکمہ پولیس میں بھرتی کے لئے ٹیسٹ پاس امیدواروں کا سکھر پریس کلب کے سامنے جوائنگ لیٹر نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 26 جون 2018 21:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) محکمہ پولیس میں بھرتی کے لئے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی بڑی تعداد نے عبدالجبار،مجاہد گڈانیو دیگر کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے جوائنگ لیٹر نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اوت شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کے ہم لوگوں نے چند ماہ قبل محکمہ پولیس کی خالی آسامیوں کانسٹیبل اور ڈرائیور کے لئے آرمی کے تحت یونے والے تمام ٹیسٹ پاس کئے میڈیکل ہو جانے کے بعد بھی ہمیں جوائینگ لیٹر جاری نہیں کیا جا رہا ہے امیدواروں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے ہمیں جوائینگ لیٹر جاری کیا جائے تاکہ ہم اپنی ڈیوٹیوں پر جا کر اپنے گھر والوں کی کفالت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :