سکھر میں منشیات کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ ایکسائیز کی ریلی

ایکسائیز آفس سے شروع ہوکر ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں محکمہ ایکسائیز کے افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

منگل 26 جون 2018 21:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) سکھر میں منشیات کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ ایکسائیز کی ریلی, ریلی کے شرکائ کی جانب سے لوگوں میں منشیات کے خلاف پمفلیٹ بھی تقسیم, تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج منشیات کے خلاف عالمی دن منایا جارہا ہے اسی دن کی مناسبت سے سکھر میں محکمہ ایکسائیز کی جانب سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جو ایکسائیز آفس سے شروع ہوکر ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں محکمہ ایکسائیز کے افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعریدرج تھے ریلی کی کی قیادت ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر احمد زرادری، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائیز عبدالرحمان راجڑ ,عامر قریشی, نجیب ڈومکی ودیگر نیکی ریلی کے اختتام پر مذکورہ افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کومنشیات سے پاک کرنے کیلیے جہاد کی ضرورت ہے اور اس جہاد میں معاشرے کے تمام طبقات کی شرکت بھی ضروری ہے۔