Live Updates

بلاول بھٹو جلدخیبرپختونخواکادورہ کرکے پیپلز پارٹی کا منشورپیش کریں گے، صوبائی قائدین پی پی پی

خیبرپختونخوا کی عوام بی بی کی خدمات کو مد نظر رکھ کر ووٹ پی پی کے حق ڈالیں گے پیپلز پارٹی کاموجودہ لیڈر نوجوان اور ملک کا خیر خوا ہے تحریک انصاف نے پشاور مٹی ڈھیر بنا دیا ،مزیدپانچ سالوں کیلئے عوام کوسبزباغ دیکھارہے ہیں،مشترکہ پریس کانفرنس

منگل 26 جون 2018 21:11

بلاول بھٹو جلدخیبرپختونخواکادورہ کرکے پیپلز پارٹی کا منشورپیش کریں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی قائدین نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری جلدخیبرپختونخواکادورہ کرکے پیپلز پارٹی کا منشورپیش کریں گے خیبرپختونخوا کی عوام بی بی کی خدمات کو مد نظر رکھ کر ووٹ پی پی کے حق ڈالیں گے جبکہ پیپلز پارٹی کاموجودہ لیڈر نوجوان اور ملک کا خیر خواہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے پشاور مٹی ڈھیر بنا دیا ہے اورمزیدپانچ سالوں کیلئے عوام کوسبزباغ دیکھارہے ہیںان خیالات کا اظہار منگل کے روزپشاورپریس کلب میں سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالداورخیبرپختونخواخواتین ونگ صدرنگہت اورکرزئی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری جلدہی خیبرپختونخوادورہ کرئینگے وہ اپنے متوقع دورے میں پشاور،چارسدہ،ملاکنڈاورجنوبی اضلاع ڈی آئی خان میں جلسوں سے خطاب کرئینگے وہ تاریخ میں پہلی بارانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اوراین ای8سے الیکشن لڑرہے ہیں ان کاکہناتھاکہ پارٹی منشور پر سنجیدگی سے مشاورت ہورہی ہے اسلئے وقت لگا ہے اور منشورکوجلد پیش کیاجائے گاپارٹی کے منشورمیں عوام کے سامنے وہ پیش کرئینگے جس حل بھی ہمارے پاس ہوگااورمنشورمیں جووعدہ کرئینگے وہ پورابھی کرئینگے ہم جھوٹ نہیں بلکہ منشور پر حقیقی معنوں میں کام بھی کرئینگے بلاول بھٹو ہر چیز کو خود مانیٹر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ صوبے ایک پارٹی کوکامیابی دلانے کیلئے راہ ہموارکیاجارہے تبدیلی والوں صوبے کاجوحال کیاہے وہ سب کے سامنے ہے اب دوبارہ عوام کوسبزباغ دیکھارہے ہیں لیکن صوبے کے عوام نے ان پہچان لیاہے خیبرپختونخوا کی عوام بی بی کی خدمات کو مد نظر رکھ کر ووٹ پی پی کے حق ڈالیں گے جبکہ پیپلز پارٹی کاموجودہ لیڈر نوجوان اور ملک کا خیر خواہ ہے ان کاکہناتھاکہ تھر میں پانی مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیاہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے خلاف ورزیوں پراپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں کچھ لوگ پری انتخابات سے قبل دھاندلی کررہے ہیں،الیکشن کمیشن اپنے قوائد و ضوابط پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہوگئی ہے انہوں نے سوال کیاکہ موجودہ سیکرٹریز کو ابھی تک کیوں تبدیل نہیں کی جارہے ہیں جوایک ہی پارٹی کیلئے کام کررہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات