صوبے میں آئندہ حکومت اے این پی کی ہوگی ، ملک نسیم خان

پی ٹی آئی نے مفادات کو ترجیح دی اور اب اندرونی اختلافات کا شکار ہے،اے این پی رہنماء

منگل 26 جون 2018 21:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کے صدر اور پی کی67کے امیدوار ملک نسیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں اے این پی کی کامیابی یقینی ہے پی ٹی آئی نے مفادات کو ترجیح دی اور اب اندرونی اختلافات کا شکار ہے اور ٹکٹ نہ ملنے والے امیدوار دوسری جماعتوں کا رخ کر رہے ہیں،اپنی انتخابی مہم کے دوران شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں حکومت میں آنے کے بعد عوام کے اشتراک سے تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے،انہوں نے کہا کہ صوبے کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے مستقل اور ٹھوس بنیادوں پر زمینی حقائق کے مطابق منصوبہ بندی کر لی ہے ،ملک نسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے صوبے کو مالی اور انتظامی بدحالی کا شکار کر دیا ہے ، اے این پی حکومت میں آ کر تمام شعبوں میں اصلاھات کرے گی جس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں گے۔