سکھر، جی ڈی اے کا افسران کی تعیناتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط،پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا

جی ڈی اے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن پر دبائو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے،سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی جی ڈی اے گرائونڈ میں نہیں ہے من پسند افسران کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے نگران سیٹ اپ آئین کے مطابق بنا ہے جی ڈی اے کو عوام سے امید نہیں اپنے من پسند افسران لگوانا چاہتی ہیں،پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات کی سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس

منگل 26 جون 2018 21:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) جی ڈی اے کا افسران کی تعیناتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط،پی پی پی کا ردعمل سامنے آگیا، مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کی سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ جی ڈی اے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن پر دبائو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے،جی ڈی اے گرائونڈ میں نہیں ہے من پسند افسران کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے نگران سیٹ اپ آئین کے مطابق بنا ہے،جی ڈی اے کو عوام سے امید نہیں اپنے من پسند افسران لگوانا چاہتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی بھی الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے ،جی ڈی اے اتحاد نہیں انتشار ہے جس کا فوکس صرف سندھ پر ہے،جی ڈی اے کئی کردار کردار پرویز مشرف کے حامی رہے انہوں نے دس سال میں کوئی ترقی کا منصوبہ نہیں دیا،جی ڈی اے کے پاس کوئی منشور نہیں صرف پریس کانفرنس کے ذریعے ڈھڈوا پیٹ رہے ہیں،جی ڈی اے پریس کانفرنس سے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیںجی ڈی اے جب بھی پاور میں آتی ہے بیساکھیاں ان کے پاس ہوتی ہیں۔