سکھر،مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ اسٹاف ملازمین کے آپریشن الائونس کو منظور کرایا ہے،محمد منیر چھٹہ

انشاء اللہ ملازمین کے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ملازمین کے حقوق کیلئے ہر ممکن جدوجہد کر ینگے،صدر کستان ریلوے ٹریفک یارڈ اسٹاف ایسوسی ایشن

منگل جون 21:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد منیر چھٹہ نے کہا ہے کہ مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ اسٹاف ملازمین کے آپریشن الائونس کو منظور کرایا ہے انشاء اللہ ملازمین کے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ملازمین کے حقوق کیلئے ہر ممکن جدوجہد کر ینگے انہوں نے کہا کہ ملازمین کی اپ گریڈیشن کے مسئلے کو بھی جلد حل کرلیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی میں پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں کراچی ، راولپنڈی ، لاہور،، سکھر، کوئٹہ اور ملتان کی ڈویڑنل قیادت نے شرکت کی اجلاس میں چیف آرگنائیزر محمد صابر تنولی ، عبدالرحمن جگا، گل حسن سنجرانی ، محمد ایوب چاچڑ، حاجی امانت علی، ظفر اقبال جوئیہ ، عبدالقدیر سیفی ، راجہ عبدالشکور، میاں محمد عرفان کے علاوہ مرکزی نائب صدر مولی ڈنو جتوئی ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عبدالوحید پھلپوٹو، ڈویڑنل پریس سیکریٹری محمد اسلم سلطانی ، خادم حسین بھیو، محمد جاوید گبو اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 16 جولائی کو پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ اسٹاف کے زیر اہتمام فیصل آباد میں اظہار تشکر کا دن منانے کیلئے جلسے کا انعقاد کیا جائے گا اور اگست کے آخر میں تمام ڈویڑنل سطح پر اپنے اپنے ڈویڑن میں مختلف تاریخوں میں اظہار تشکر کے طور پر جلسوں کا انعقاد کریں گے جس میں مرکزی قیادت بھی شرکت کرے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر مولی ڈنو جتوئی نے کہا کہ تمام اسٹاف اور مرکزی ڈویڑنل قیادت کی بدولت ملازمین کے مسائل حل ہورہے ہیں ملازمین اپنے اتحاد اور نظم وضبط کو برقرار رکھیں اور مخالفین کے حربوں سے بچیں۔