صاف پانی کرپشن کیس،ن لیگ کے گرفتاررہنما انجینیرقمرالاسلام کا ویڈیو پیغام

لاہورمنصوبے پر115کڑورروپےکی بولی لگی،ہم 95کڑورروپےپرلائےیہ میراقصورتھا،راجہ قمر الاسلام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 20:11

صاف پانی کرپشن کیس،ن لیگ کے گرفتاررہنما انجینیرقمرالاسلام کا ویڈیو ..
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26 جون 2018ء) :صاف پانی کرپشن کیس میں ن لیگ کے گرفتاررہنما اور چوہدری نثار کے مد مقابل الیکشن لڑنے والے ن لیگی امیدوار انجینیرقمرالاسلام نے موجودہ الزامات پر ویڈیو پیغام جاری کردیا۔راجہ قمر الاسلام کا کہنا تھا کہ لاہورمنصوبے پر115کڑورروپےکی بولی لگی،ہم 95کڑورروپےپرلائےیہ میراقصورتھا۔صاف پانی کا منصوبہ کم سے کم بولی میں دینا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صاف پانی کرپشن کیس میں ن لیگ کے رہنما اور چوہدری نثار کے مد مقابل الیکشن لڑنے والے ن لیگی امیدوارراجہ قمر الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔قمرالاسلام کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ قمرالاسلام پر ایک ارب رروپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔ تاہم اس پر نہ صرف مسلم لیگ ن بلکہ چوہدری نثار کا بھی شدید ردعمل سامنے آیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ قمرالاسلام کی گرفتاری انتہائی افسوس ناک ہے۔قمرالاسلام کی گرفتاری کا سن کربہت دکھ ہوا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق چوہدری نثار نے اپنے مخالف ن لیگی امیدوار راجہ قمرالاسلام کی گرفتاری کو قابل مذمت قرار دے دیا۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ ایسے اقدام سے الیکشن متنازع ہو سکتا ہے،نیب کا ایک امیدوارکو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر نیب کا اقدام قابل مذمت ہے۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق راجہ قمرالاسلام نے اپنے خلاف کرپشن کے الزامات پر ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے۔راجہ قمر الاسلام کا کہنا تھا کہ صاف پانی کا منصوبہ کم سے کم بولی میں دینا چاہتے تھے۔لاہورمنصوبے پر115کڑورروپےکی بولی لگی،ہم 95کڑورروپےپرلائےیہ میراقصورتھا۔کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کیلیے بورڈ کے 12 ارکان موجود تھے۔