فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیزیوسی پی کے زیراہتمام تین روزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس 28 جون سے شروع ہوگی۔

منگل جون 20:12

فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیزیوسی پی کے زیراہتمام تین روزہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیزیونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام تین روزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس 28 سے 30جون تک یونیورسٹی کیمپس میں ہوگی ۔بین الاقوامی کانفرنس میں معروف ملکی اور بین الاقوامی سکالرز، سینئرصحافی اور سفارتکاروں سمیت بڑی تعداد میں طلباوطالبات شریک ہوں گے۔ڈین میڈیا سکول پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے ڈاکٹر شفیق جالندھری ، ڈاکٹر نور حیات، احمد شیخ ، عنبرمبین اور دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالمی میڈیا کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔

انہوں نے کہا انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور تشخص میں اضافے کا باعث بنے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا کانفرنس میں چین،، نیپال، ناروے اور امریکا سے نامور سکالرز شرکت کریں گے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالر حامد مولانا، نیپالی سکالرڈاکٹر منجو مشرا، چائنہ کمیونیکیشن یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر لو کنگ اوراوسلو یونیورسٹی کی اسکالر پروفیسر الزبتھ ایڈ کے علاوہ یوسی پی کے پرو ریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر اللہ بھی کانفرنس میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

جرمن سفیرمارٹن کوبلرافتتاحی تقریب میں گیسٹ آف آنر ہوں گے۔ چیئرمین پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین بین الاقوامی کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جبکہ چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود اختتامی تقریب کے متوقع مہمان ہونگے۔