ڈی سی راولپنڈی کی خوا جہ سرا کمیو نٹی کو شنا ختی کا رڈ کے اجراء کیلئے ہر ممکن سہو لت فرا ہم کرنے کی ہدایت

منگل 26 جون 2018 21:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے محکمہ سو شل ویلفیئر اور نادرا عملے کو ہدا یت کی کہ خوا جہ سرا کمیو نٹی کو شنا ختی کا رڈ کی اجراء کیلئے ہر ممکن سہو لت فرا ہم کی جائے،خوا جہ سرا ہما رے معاشرے کاحصہ ہیں اور انہیں با عزت شہر ی کے طور پر ز ند گی کی ہر بنیا دی سہو لت کی فرا ہمی ہمارا مشن ہے جس کا سب سے پہلا مر حلہ انہیں ان کی شنا خت فراہم کر ناہے۔

ڈی سی راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر نے یہ بات منگل کو خوا جہ سرا کو شنا ختی کا رڈ کے اجرا کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںمحکمہ سو شل و یلفیئر کی جا نب سے راولپنڈی ڈویژن کے ساتھ ساتھ تینوں اضلا ع اٹک، جہلم، چکوال میںضلعی سہو لت مرکز برا ئے خوا جہ سراں قا ئم کر دیا گیا ہے جہاں وہ شنا ختی کا رڈ کے اجراء کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میںہر طرح کی را ہنما ئی و مد دحا صل کر سکتے ہیں تا کہ انہیں کسی د شوا ری کا سا منا نہ کر نا پڑے اور مزید کسی تا خیر کے بغیرشنا ختی کارڈ کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔

اجلاس میں ڈا ئر یکٹر سو شل و یلفیئر محمد اسلم میتلا، ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر سو شل و یلفیئر نبیلہ ملک اور نادرا کے متعلقہ افسران نے شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :