Live Updates

انتخابی مہم کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا شیڈول جاری

منگل 26 جون 2018 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریکِ انصاف نے آئندہ انتخابات کے لئے چیئرمین عمران خان کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز 27 جون کو اسلام آباد سے کیا جانا تھا لیکن سینٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ورکرز کنونشن منسوخ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اب عمران خان 28اور 29جون کو لاہور کے دو روزہ دورے کے دوران انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔اس دوران عمران خان کارنر میٹنگز میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ یکم جولائی کو عمران خان کا بنوں کا دورہ شیڈول ہے جبکہ 2 اور 3 جولائی کو چیئرمین تحریکِ انصاف کراچی میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔ اسلام آباد میں جلسے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات