نگران وزیر برائے ریلیف اسداللہ خان کا ریسکیو 1122کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

منگل 26 جون 2018 21:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے ریلیف ریہبلیٹشن اینڈ سٹلمنٹ اسد اللہ خان چمکنی ایڈوکیٹ نے ریسکیو 1122کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔اس مو قع پر ائریکٹر جنرل ڈاکٹرخطیر احمد نے ریسکیو 1122کی جانب سے ایمر جنسی کے دوران استعما ل ہو نے والے آلا ت اورعوام الناس کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگا ہ کیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر خطیر احمد نے بتا یا کہ ریسکیو 1122 بخار سے لیکر دل کا دورہ پڑنے،گلے میں کچھ پھنس جانے ، کرنٹ لگنے، مرگی،سانپ کے ڈسنے،ہڈی کا ٹوٹنے ، پانی میں ڈوبنے ، عمارت گرنے ، ٹریفک حا دثات اور آگ لگنے کی صورت میں جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتا ہے اور شدید زخمی یا مریض کو ہسپتال منتقل کر دیا جا تا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے پاس بین الاقومی معیار کے جد ید ترین آلات موجو د ہیں جس میںایمبولینس ، فائر ویکل، واٹر براوزر، ریسکیو ویکل ، واٹر ریسکیو وین، کشتیوں کے علا وہ ایمر جنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ (بس) جس میں لیبارٹری ، منی آپریشن تھیٹر ، منی انتہائی نگہداشت یو نٹ اور مریضوں کے لیے او پی ڈی تک کا انتظام موجود ہے ۔

اس کے علاوہ اندرون شہر تنگ گلیوں میں پرانی اور تاریخی عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے موٹر سائیکل فائر ٹینڈ راور منی فائر ٹینڈر بھی موجود ہیں۔نگران صوبائی وزیر اسد اللہ خان چمکنی ایڈوکیٹ نے ریسکیو 1122کی جانب سے غریب عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت اور بہترین خدمات مفت فراہم کرنے پرادارے کو خر اج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو خدمات کسی بھی بہترین معاشرے کے قیام میں کلید ی کردار ادا کرتا ہے جبکہ ترقی یا فتہ ممالک کی طرح ریسکیو کی جانب سے عوام کی خدمات کے ساتھ ان کو ایمر جنسی سے نمٹنے کی تربیت فراہم کرنا قابل احسن اقدام ہے ۔

ریسکیو 1122کی جانب سے حالیہ موٹر سائیکل فائرٹینڈ ر سروس کو صوبے کے دیگر اضلاع تک بھی وسعت دی جا ئے گی ۔ریسکیو 1122 کی جانب سے عوام الناس کی فلا ح وبہبو د کے لیے اٹھا ئے گئے تما م اقدامات پر مکمل تعاون کیا جا ئیگا ۔