سینکڑوں افراد کا مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

منگل 26 جون 2018 21:17

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) طوطہ کان میں سینکڑوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں طوطہ کان کے مختلف مقامات پر شمولیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایم اے کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی امجد علی خان ، خورشید ربانی، فرید اللہ خان ، رحمانی گل نے شرکت کی ، تقریبات میں شیخ حسن بابا میں تیس خاندان ، قلنگئی میں 50 ، سرہ شاہ میں 40 ، تنگی میں 20 ، سلیمان خیل میں 46 ، اور طوطہ کان میں 40 خاندانوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میںشمولیت کا اعلان کیا ، تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پی کے اٹھارہ کے نامزد امیدوار امجد علی خان نے کہا کہ ما لا کنڈ کی تعمیر و ترقی اور خصوصاً یہاں سے تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کے لئے انہوںنے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ حکومت میں جن اضلاع نے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیا تو ان کے ممبران نے متلعقہ حلقوںمیں تعمیر و ترقی کی مثال قائم کردی مگر تحصیل بٹ خیلہ کی بدقسمتی ہے کہ یہاں کے نمائندوں سے علاقہ کے تعمیر و ترقی کے لئے کچھ نہیںکیا منتخب ہوکر وہ ما لاکنڈ سے تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل حل کرنے کے لئے آواز اٹھائیں گے انہوںنے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کیا ۔