ضلعی پولیس سربراہ مردان کیپٹن (ر) واحد محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل جون 21:17

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ضلعی پولیس سربراہ مردان کیپٹن (ر) واحد محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔انہوں نے ڈی پی او آفس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنیوالے الیکشن کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،،پولیس شفاف الیکشن کیلئے غیر جانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دیگی۔کسی کو بھی نقص امن کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے عملہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال اور معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔