ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

منگل جون 21:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ٍنو تعینات ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید مروت نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ۔ ایبٹ آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ضلعی پولیس آفیسر کو ایبٹ آباد آمدپر سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد ضلعی پولیس آفیسر نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد سونیا خان نے ضلعی پولیس آفیسر کو جنرل بریفنگ دی جس میں ضلع بھر کے تھانہ جات ، پولیس لائینز ، ٹریفک ، ڈی آر سیز اور دیگر تمام شعبہ جات کے امور کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور ضلعی پولیس آفس میں تعینات سٹاف کا تعارف کروایا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عباس مجید مروت اس سے قبل ڈی پی او چترال ، ڈی پی او سوات ، ڈی پی او کوہاٹ اور بطور ایس ایس پی آپریشنز پشاور اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔