سپریم کورٹ میں بینکوں سے لیے گئے 54 ارب روپے قرض معافی کیس کی سماعت

قوم کا ایک ایک پیسہ وصول کریں گے قرض معاف کرانے والے رقم ادا کریں یا پھر مقدمات کے لیے تیا رہو جائیں، ہوسکتا ہے وصول کی گئی رقم ملک کا قر ض اتارنے کے لیے استعمال کی جائے،چیف جسٹس ثاقب نثار کے سماعت کے دوران ریمارکس

منگل 26 جون 2018 21:21

سپریم کورٹ میں  بینکوں سے لیے گئے 54 ارب روپے قرض معافی کیس کی سماعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) سپریم کورٹ میں بینکوں سے لیے گئے 54 ارب روپے قرض معافی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاہے کہ قوم کا ایک ایک پیسہ وصول کریں گے قرض معاف کرانے والے رقم ادا کریں یا پھر مقدمات کے لیے تیا رہو جائیں، ہوسکتا ہے وصول کی گئی رقم ملک کا قر ض اتارنے کے لیے استعمال کی جائے۔

منگل کے روز سپریم کورٹ میں قرض معافی کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، قرض لینے والے کو پاس دو آپشن ہیں یا تو 75 فیصد واپس کر دیں یا معاملہ نیب کو بھیج دیتیہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ قرضے معاف کرانے والو کے پاس پہلا آپشن مقدمات کا سامنا جبکہ دوسرا آپشن 75فیصد رقم واپس کرنے کا ہے۔قوم کا پیسہ سب کو واپس کرنا ہو گا، ،،بیرونی قرضے لیکر ہر شہری کو 1 لاکھ 17 ہزار کا مقروض کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ممکن ہے واپس ملنے والی رقم بینکوں کو واپس نہ کریں اور قرض اتارنے کے لیے استعمال کریں۔ اس کام میں ججز اپنا حصہ پہلے ڈالیں گے، درخواست گزار نے موقف اختیا رکیاکہ کئی مقدمات میں بغیر کسی گارنٹی کے قرض لیے گئے۔نجی کمپنی کے وکیل نے کہاکہ عدالت کیس ٹو کیس جائزہ لیکر معاملہ بینکنگ کورٹ کو بھجوائے جبکہ نجی بینک کے وکیل نے کہاکہ قرض کی رضا کارانہ واپسی کا آپشن دیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جس کسی نے بھی آپشن لینا ہے تحریری طور پر بتا دے، کسی کے ساتھ نہ انصافی نہیں ہوگی قوم کا ایک ایک پیسہ وصول کرنا ہے، اگر ایسا نہ کر سکا تو یہاں بیٹھنے کا کیا فائدہ، کیس کی سماعت بدھ کو بھی جاری رہے گی۔