راولپنڈی : تحصیل سطح پر غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل سکولوں کے اساتذی کو3یا 7روز کے تربیتی کورس کروانے کی ہدایات جاری

․ٹر یننگ سیشن کے دوران لیٹر یسی اینڈ نیو مر یسی ڈ را ئیو پر خصو صی تو جہ دی جائے، اسا تذہ حا ضری کو 100فی صد یقینی بنایاجائے جبکہ کچی کے طلبہ کے لئے ارلی چا ئلڈ ہوڈ ایجو کیشن کٹس بھی فرا ہم کی جا ئیں، نو تعینات شدہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کی ہدایت

منگل 26 جون 2018 21:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) نوتعینات ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہانگیر نے ضلع بھر میں تحصیل سطح پر غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل سکولوں کے اساتذی کو3یا 7روز کے تربیتی کورس کروانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹر یننگ سیشن کے دوران ایل این ڈی (لیٹر یسی اینڈ نیو مر یسی ڈ را ئیو) پر خصو صی تو جہ دی جائے ضلع راولپنڈی کے 1802سکولو ں میں تما م تر سہو لیا ت کی فراہمی کے سا تھ کی خصو صی ما نیٹر نگ ،و زیر اعلیٰ روڈ میپ انڈ یکیٹرز کے مطا بق کا ر کر دگی ،ہیڈ ٹیچرز کی ٹریننگ، ڈ ی ایم او آفس میں ما ہا نہ میٹنگ، پرا ئمر ی اساتذہ کی ایل این ڈ ی تربیت کے علا وہ اسا تذہ حا ضری کو 100فی صد یقینی بنایاجائے جبکہ کچی کے طلبہ کے لئے ارلی چا ئلڈ ہوڈ ایجو کیشن کٹس بھی فرا ہم کی جا ئیں ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے ڈ پٹی کمشنر آفس را ولپنڈی میںڈ سٹر کٹ ریو یو کمیٹی برا ئے تعلیم کے اجلا س کی صدارت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو افسر ایجو کیشن قا ضی طا رق محمود، ڈسٹرکٹ ما نیٹر نگ افسر غلام مصطفی، ڈسٹرکٹ افسر ایجو کیشن اکرم خان، ڈسٹرکٹ افسران ، ڈ پٹی ڈ سٹر کٹ افسران تعلیم بھی مو جو د تھے ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہا کہ ضلع را ولپنڈی کو تعلیمی میدان میں ٹا پ پو ز یشن پر لا نے کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جا ئیںکیو نکہ ملکی تر قی و بقا میں تعلیم کی اہمیت ایک مسلم حیثیت ر کھتی ہے اور بلا شبہ جو قو میں اپنا ناطہ تعلیم سے جو ڑ تی ہیں، خو شحالی ان کا مقد ر بن جا تی ہے اس سلسلے میں سب سے اہم ضرورت ٹیچر ٹریننگ کی ہے تا کہ انہیں جد ید تقا ضوں سے ہم آ ہنگ کروا یا جا سکے تبھی وہ اپنے طا لب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کر سکتے ہیں اس موقع پر ڈ پٹی کمشنر نے چیف ایگز یکٹو افسر ایجو کیشن اتھا ر ٹی قا ضی طا ر ق محمود کو خصوصی ہدا یت کی کہ ا گلا سیشن شروع ہو نے سے قبل ضلع بھر میں تحصیل وا ئز سکولز کی پر فا منس ما نیٹر کر نے کے بعد ایسے سکول جو مسلسل لو پر فا ر منگ ہیں و ہا ں کے پر نسپل ، ہیڈ ما سٹراورہیڈ مسٹر یس کو ہیڈ کوا ٹر میں3 یا7 دن کی ٹر یننگ کروا ئی جا ئے اور اس ٹر یننگ سیشن کے دوران انہیں ایل این ڈی (لیٹر یسی اینڈ نیو مر یسی ڈ را ئیو) پر خصو صی تو جہ دی جائے کیو نکہ تعلیمی معیارکو بہتر کر نے کا وا حد یہی حل ہے ڈ سٹر کٹ ما نیٹر نگ ا فسر نے بریفنگ د یتے ہو ئے بتا یا کہ را ولپنڈی کے 1802سکولو ں میں تما م تر سہو لیا ت کی فراہمی کے سا تھ ساتھ وہاں دی جا نے وا لی تعلیم و تر بیت کی خصو صی ما نیٹر نگ بھی کی جا ر ہی ہے و زیر اعلیٰ روڈ میپ انڈ یکیٹرز کے مطا بق ضلع راولپنڈی نے اپنی کا ر کر دگی کو کا فی بہتر بنایا ہے اور مز ید بہتر ی کے لئے کو شا ں ہیں جس کے لئے سکول ہیڈ ٹیچرز کی ٹریننگ، ڈ ی ایم او آفس میں ما ہا نہ میٹنگ، تمام پرا ئمر ی ٹیچرزکے لئے ایل این ڈ ی ٹر یننگ شامل ہیں اسکے علا وہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آ فسران کو ہدا یت کی جا تی ہے کہ اسا تذہ حا ضری کویقینی بنا ئیں اور سکولوں کے و ز ٹس جا ری ر کھیں نیز کچی کے طا لب علموں کے لئے ارلی چا ئلڈ ہوڈ ایجو کیشن کٹس بھی فرا ہم کی جا ئیں گی۔

متعلقہ عنوان :